بھارت کی قریبی مقابلے میں بنگلہ دیش کے خلاف فتح اور سیم فائنل تک رسائی

بھارتی ٹیم نے ایک قریبی مقابلے میں بنگلہ دیش کو28رنز سےہراکر اپنی سیمی فائنل کی سیٹ پکی کرلی۔اس فتح میں ان کی شاندار اوپننگ پارٹنرشپ اور فاسٹ بولرجسپریت بمرانے اہم کردار ادا کیا۔ایک مرتبہ پھر روہیت شرما اور لوکیش راہول نے پہلی وکٹ کی شراکت میں180 رنز بنائے ۔راہول نےایک بارپھر77رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور شیکھر دھون کی کمی محسوس نہیں ہونے دی۔روہیت شرما نے اپنی عمدہ فارم کے سہارے ایک اور شاندار سنچری بناڈالی۔اس نے92 گیندوں پر7چوکوں اور5چھکوں کی مدد سے104رنز اسکور کیے۔اسوقت تولگ رہاتھا کہ بھارتی ٹیم 350پلس کے مجموعے تک پہنچ جائے گی لیکن بنگلہ دیش والوں نے اس کے بعد کم بیک کرتے ہوئے نہ صرف تسلسل کے ساتھ وکٹیں حاصل کیں بلکہ بھارتیوں کوتیزی سے رنز بھی نہیں بنانے دیے۔اس کے بعد کوئی اور بیٹسمین بڑی اننگز نہ کھیل سکا۔رشبھا پانٹ نے48 اور دھونی نے 35 رنز بنائے۔بھارتی ٹیم نے 314 رنز بنائے۔آخرمیں مستفیض الرحمٰن نے شاندار بولنگ کی اور یکے بعد دیگرے4وکٹیں حاصل کرکے بھارتیوں کی بڑے اسکور کی جانب پیش قدمی کو روک دیا۔اس نے 5/59کی کارکردگی دکھائی۔شکیب الحسن نے بھی عمدہ بولنگ کی۔ اس نے وکٹ توایک ہی لی لیکن اپنے 10اووروں میں صرف41رنز ہی دیے۔
Image result for bangladesh vs india world cup 2019


























بنگلہ دیش والوں کومیچ سے پہلے ہی ایک بڑا نقصان ہوا جب ان کا ایک اہم اورتجربہ کار بیٹسمین محموداللٰہ ان فٹ ہوگیا تھا۔اس کی کمی بھی میچ کے اہم موقعوں پر ان کومحسوس ہوئی۔پھران کے بیٹسمینوں نے تھوڑے تھوڑے رنز تو
بنائے لیکن میچ جیتنے کیلئے جس بڑی اننگز کی ضرورت تھی وہ کوئی نہ کھیل سکا۔وہ شاید ایک بار پھر شکیب الحسن سے ہی امید لگاکر بیٹھے تھے لیکن جب وہ بھی 66رنز بناکر آؤٹ ہوگیا توبھارتیوں کی گرفت میچ پر مضبوط ہوگئی تھی۔اگرچہ اس موقع پع صابررحمٰن اور سیف الدین نے کافی ہمت دکھائی اور ساتویں وکٹ پر 66رنز بنائے لیکن جب یہ لگ رہا تھا کہ اب وہ میچ میں واپسی کررہے ہیں تو جسپریت بمرا نے ایک عمدہ اسپیل میں یکے بعد دیگرےتین وکٹیں گرا کر اپنی ٹیم کی فتح کاراستہ صاف کردیا۔بمرا نے55رنز دے کر4وکٹیں حاصل کیں۔بنگالی اپنی منزل سے28رنزدوررہ گئے۔بھارتی ٹیم اس فتح سے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔
Image result for bangladesh vs india world cup 2019 mustafiz ul rahmanImage result for bangladesh vs india world cup 2019 

Comments

Popular posts from this blog

انگلینڈ کا پھر غلطی کودوہرانے کا نتیجہ شکست

انگلینڈ کی روایتی حریف کوناک آؤٹ کرکے 27سال بعد ولڈکپ فائنل تک رسائی